دیر پائین: گرلز تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم، ہفتہ خواتین کا آغاز

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

وزیراعلی خیبرپختنونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ہفتہ خواتین ۔ گرلز تعلیمی ادارون میں شجرکاری مہم
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر 23 سے 28 ستمبر 2024 تک خواتین کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر لوئرجناب آصف علی شاہ احکامات کی روشنی میں لوئر دیر فاریسٹ ڈویژن کی جانب سے عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر منہاج الدین ڈائریکٹر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دیودار کا پودا لگا کر شجرکاری تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ شجر کاری کی تقریب میں درج ذیل نے شرکت کی۔
جناب صادق الرحمان ایچ او ڈی مائیکرو بیالوجی
جناب یونس خان سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر تیمرگرہ
محمد الیاس کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر لوئر دیر اور طالبات۔
مزید شجرکاری کے لیے 150 عدد چنار، دیودر، اخروٹ، خوبانی، آڑو یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دیے گئے۔
۔ اسی طرح لوئر دیر فاریسٹ ڈویژن کی جانب سے الہدا ماڈل سکول گرلز کیمپس چکدرہ میں سکول انتظامیہ کے اشتراک سے شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مس فرقانہ ڈائریکٹر الہدا ماڈل سکول گرلز کیمپس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سٹرکولیا کا پودا لگا کر شجرکاری تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button