لوئر دیر: ڈی آر سی کی مدد سے دیرینہ لین دین کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

Spread the love

لوئیر دیر
تنازعات کے حل میں ڈی آر سی لوئر دیر کا مؤثر کرداردو فریقین کے مابین لین دین کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل.تفصیلات کے مطابق عبدالاحد بادشاہ اور خائستہ رحمان کے مابین عرصہ دراز سے لین دین کا مسئلہ چلا آرہا تھا.ڈی آر سی کے چیر مین اور ممتا زسماجی شخصیت سیدحسن ایڈ وکیٹ تیمرگرہ کے جرگہ ممبرز نے دونوں فریقین کا مؤقف سُنا، اور دونوں کے مابین مسئلہ کے پرامن حل کیلئے بھرپور کوشش کی.آج ڈی ایس پی انیوسٹی گیشن بخت جمال خان کی موجودگی میں دونوں فریقین کے مابین مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوا.دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے اور رضائے الہی کے خاطر ایک دوسرے کو معاف کردیا.اس موقع پر ڈی ایس پی بخت جمال خان نے کہا کہ قران اور احادیث میں آپس میں صلح کرنے پر زور دیا گیا ہے، ایک پرامن معاشرے کی تشکیل تب ہی ممکن ہے جب لوگوں کے اندر برداشت اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کی صفت آجائے.دونوں فریقین مسئلے کے فوری حل پرڈی آر سی مشران اور ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button