صوابی: تھانہ کی چھت پر دھماکہ، آٹھ افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

Spread the love

صوابی (نمائندہ خصوصی) – تھانہ صوابی کی دوسری چھت پر واقع کوت میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کی شدت سے تھانہ کی بیرکس منہدم ہوگئی ہیں اور ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صوابی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button