
بونیر ( اے ار عابد سے ) ال پاکستان جوڈیشری ایمپلائز ایسوسی ایشن بونیر کے انتخابات مکمل۔اسد خان صدر اور قیوم خان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔کابینہ کے دیگر عہدیداروں میں اعظم علی خان سینئر نائب صدر بخت شیر خان نائب صدر نور اکبر شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد علی خان فنانس سیکرٹری بخت جہان انفارمیشن/سپورٹس سیکرٹری زاود خان پریس سیکرٹری اور عبداللہ فریادی افس سیکرٹری چن لئے گئے ہیں۔انتخابات میں ووٹنگ کا عمل صبح اٹھ بجے سے چار بجے تک جاری رہا جس کی نگرانی چیئرمین الیکشن بورڈ عبداللہ خان اور ممبر میر لائق شاہ نے کی۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی اسد خان کی جیت پر سپورٹرز نے اس پر گل پاشی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور گلے لگ کر مبارک دی۔
اس موقع پر مد مقابل صدارتی امیدوار رحمد گل نے نو منتخب صدر اسد خان کو گلے لگائے اور مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ ساتھیوں کے خدمت میں وہ شانہ بشانہ رہیگا۔
اس موقع پر نو منتخب صدر اسد خان جنرل سیکرٹری قیوم خان اور دیگر عہدیداروں نے سب ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی توانائیاں کام میں لاکر ساتھیوں کے مسائل کے حل اور مشکلات میں کمی کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔