کے 14 لوئر دیر: درجنوں افراد جماعت اسلامی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

Spread the love

لویردیر ) حلقہ پی کے 14 منجائی لویردیر میں درجنوں افراد نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،اس سلسلے میں منجائی لوئر دیر میں ایک پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد زمین خان نے نئے شامل ہونے والوں کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زمین خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست حکومت کی ہے، جس میں خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا، اور سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔محمد زمین خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوئر دیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سابقہ حکومت میں ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کی گئیں ہیں، جس سے علاقے میں خوشحالی آئی ہے۔ تاہم موجودہ صوبائی حکومت عوام کی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے عام شہری خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button