شرینگل(تحصیل رپورٹر) کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 12,000 خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی پاکستان میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ 12,000 خاندانوں کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 12,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز (NFIs) پر مشتمل کٹس روانہ کی ہیں۔ امدادی کٹس میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن پر مشتمل ان 12,000 شیلٹر NFIs کٹس سے 84,000 افراد سے زائد افراد مستفید ہونگے۔یہ کٹس پاکستان کے 20 متاثرہ اضلاع جن میں اپر چترال، لوئر چترال، کوہستان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، نصیر آباد، اُستہ محمد، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، راجن پور، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، بدین، سجاول، سانگھڑ، جیکب آباد، استور، غذر، کوٹلی اور بھمبر میں رہنے والے متاثرین میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs)، اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے مملکت سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور مصیبت کے وقت پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔