
لوئر دیر
دیر چیمبر آف کا مرس کے انتخابات مکمل عنایت خان بلامقابلہ صدر، شعیب جان بلامقابلہ سینئر نائب صدر اور ملک ارشاد خان بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے مذکورہ عہدیداروں کے مقابلے میں کسی امید وار نے کا غذات نامزدگی جمع نہیں کرا ئے الیکشن کمیشن جاوید اقبال کے مطابق مزکورہ تینوں عہدیداروں کے مقا بلہ میں کسی بھی امید وار نے ان کے مقابلہ میں کا غذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے اس لئے دیر چیمبر آف کامرس کے مذکورہ تینوں عہدیدار بلا مقا بلہ منتخب ہونے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا جبکہ 11ایگزیٹوں ممبران پہلے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔