
تیمرگرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع دیر پائین کے پرائمری اساتذہ نے اپ گریڈیشن میں ٹال مٹول اور تاخیربوں کے خلاف 7 اکتوبر کو سکول بندکرنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر قاضی حبیب اللہ نے ضلع کے مختلف پرائمری سکولز کے دورہ کے موقع پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی چکی ہے لیکن افسوس اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے اور معماران قوم کو احتجاج پر مجبور کیا کیاگیا ہے انھوں نے کہاکہ صوبائی قیادت نے اپ گریڈیشن عمل درآمد پر کئی مذاکرات کیے لیکن صوبائی حکومت اپنے وعدوں سے انحراف کر دیتی ہے انھوں نے کہاکہ اب پرائمری اساتذہ جو تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافہ میں اہم کردار ہے اس کو احتجاج پر مجبور کیاگیا ہے کیونکہ ان اساتذہ کے ساتھ احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا قاضی حبیب اللہ نے کہاکہ اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے 7 اکتوبر کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پشاور میں تاریخی دھرنا دیں گے۔