جماعت اسلامی کا پختون بیلٹ میں جنگ و جدل کے خاتمے اور مذاکرات کا مطالبہ

Spread the love

ہم افغان حکومت امارت اسلامی اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پختون بیلٹ اور افغان بارڈر پر جاری جنگ و جدل کا خاتمہ کیا جائے ۔ جو لوگ اس لڑائی میں فریق ہیں ان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ، جماعت اسلامی کے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر صاحبزادہ ہارون رشید نے جماعت اسلامی کے قائدین کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید ، حاجی سردار خان ، قاری عبدالمجید ، لطیف الرحمان ، فرمان ناظم ، عارف اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان جاری لڑائی سے قبائلی علاقوں کے عوام کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے ۔ اب پڑوسی ملک سے امریکہ اور نیٹو افواج کا بھی انخلا ہوچکا ہے ، لہذا یہاں اگر لڑائی جھگڑا ہے تو وہ دونوں طرف کے مسلمانوں کے بیچ ہے صرف بدگمانی کے باعث ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستانی اسٹبلشمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مشرف پالیسیاں چھوڑ دیں اور مذاکرات کا راہ اختیار کریں کیونکہ مشرف پالیسیوں نے پاکستان کو ہر لحاظ سے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور ان پالیسیوں کے بناء پر پاکستان پر 80 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امارت اسلامی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے قربانیوں کا احترام کرے اور یہاں بدامنی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button