واڑی میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار، نوجوان نسل کو بچانے پر زور

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) صوبائی ڈائریکٹر یوتھ آفئیراور ڈی سی اپر دیر نوید اکبرکی ہدایت پر یوتھ آفس اپردیرنے واڑی میں منشیات جیسے لعنت کے خلاف ایک روزہ سیمنار منعقد کیا، سینمار کے شرکا نے اس ناسور کے خلاف بھرپور مہم چلانے اور اس کی خاتمے و تدارک کیلئے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی حصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افس اپردیر نے واڑی میں میڈٹیک نرسنگ کالج میں منشیات کی روک تھام اور نشے سے بچاو کے  سلسلے سے ایک روزہ سیمنار سے میڈٹک نرسنگ کالج واڑی کے ایم ڈی ڈاکٹر یوسف خان، ڈاکٹر سمیرجان ، ایس ڈی پی او سرکل واڑی سید رحیم ،ضلعی یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا  ودیگر نے سیمنار میں شرکت کی۔
سیمنار سے ڈاکٹر سمیرجان،ڈاکٹریوسف خان ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ  معاشرے میں ایک ایسا لعنت ہے جواب پورے معاشرے ایک ناسور بنتا جارہا ہے اس لئےاس کی روک تھام کیلئے معاشرے کے تمام افراد جنکا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر سے وابستہ ہوں انہیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ مقررین نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے ارد گرد اور خاص اپنے نوجوان نسل پر کھڑی نظر رکھنی چائیں تاکہ ہمارے بچے اور قوم کا مستقبل نوجوان اس لعنت سے بچ سکے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سکول ،کالجز اور یونیورسٹیوں کے طالب علم بھی اس اہم آگہی مہم بھرپور حصہ لیکر خود بھی اور دوسروں کو بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ کیونکہ اس ناسور اور لعنت کے خاتمے کیلئے والدین ، ٹیچرز ، طلبا وطالبات سمیت تمام افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے، نوجوان نسل جو ہمارا مستقبل ہے ان کی صحت و زندگیوں کو بچانا کیلئے کوششیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ آخر میں ضلعی یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عہد کے ساتھ اس کیلئے ہمیں ہمہ وقت نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا تاکہ قوم کا مستقبل نشے سے بچ سکے اور یہ نعرہ ہم سب کا ہونا چاہئے کہ کہ نشہ نہیں زندگی سے پیار کو آگے بڑھانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button