
سوات(بیورورپورٹ)انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی وائرس کی تازہ صورتحال اور ڈینگی وباء کے تدارک کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمد حامد نے کی ۔ڈاکٹر فضل عارف ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن نے ڈینگی کے سدباب کے حوالے سے انتظامات اور محکموں کے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی ۔ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے اس موقع پر ڈینگی وباء کی موجودہ صورتحال، بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات اور دیگر مختلف امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات، نمائندہ ریسکیو 1122، اسسٹنٹ جنرل منیجر ڈبلیو ایس ایس سی سوات، محکمہ تعلیم (مردانہ و زنانہ)، محکمہ سوشل ویلفیئر، سول ڈیفینس سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز و کنزیومر لوکل گورنمنٹ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، سوشل ویلفیئر،کوارڈینیٹر پبلک ہیلتھ سوات ، ہیلتھ کئیر کمیشن سوات سمیت دیگر محکموں کے نمائندگان و حکام نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات نے کہا کہ ڈینگی وباء کو بروقت پھیلنے سے روکنے کیلئے ٹی ایم ایز ، لوکل گورنمنٹ اور واٹر ایند سنٹیشن سروسز کمپنی ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار اسپرے اور فومیگیشن مہم جاری رکھیں تاکہ بروقت ڈینگی کی افزائشِ نسل کو روکا جا سکے۔