
سوات(بیورورپورٹ) سوات کی وادی مالم جبہ کے علاقے اشاڑے میں ڈائنا گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور نوجوان سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ۔ایس ایچ اوتھانہ مالم جبہ جاوید اقبال کے مطابق ڈائناگاڑی امنے شانگلہ سے واپس مینگورہ کی طرف جارہاتھا کہ اس میں راستے میں دو افراد بہرام شاہ سکنہ قلعہ پٹے اور ایک طالب علم سولہ سالہ جواد سوار ہوگئے ۔اشاڑے کے مقام پر بریک فیل ہونے سے گاڑی بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بہرام شاہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیر کا رہائشی ڈرائیور اور جواں سالہ جوادزخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔