دیر پائین ضمنی انتخابات کی تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اہم اجلاس

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیر صدارت 20 اکتوبر کو ہونے والے لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دیر پائین جناب جمشید خان اور ریٹرنگ آفیسر / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان نے انے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بریفینگ دی۔
۔ 3 اکتوبر 2024 کو اگر کوئی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی لینا چاہتے ہے ۔
۔ 4 اکتوبر 2024 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
۔ 20 اکتوبر 2024 کو چار ویلیج کونسلز پیٹو یار خان بانڈہ تحصیل بلامبٹ ، ویلیج کونسل حاجی آباد تحصیل بلامبٹ ، ویلیج کونسل صدبر کلے تحصیل ثمرباغ اور ویلیج کونسل رحیم آباد تحصیل منڈا میں انتخابات ہونگے۔
۔ 23 اکتوبر 2024 کو سرکاری نتائیج جاری کئے جائیں گے۔
۔ ویلیج کونسل سیاہ تحصیل ادئینزئی اور ویلیج کونسل منڈا تحصیل منڈا میں امیدواران پہلے ہی سے بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
۔ کل 12 سٹیوں میں 6 جنرل اور 06 خواتین کے لئے مختص ہیں۔ خواتین مخصوس نشستوں کے لئے کسی بھی خاتون نے کاغذات جمع نہیں کی ہیں۔
۔ کاغذات نامذدگی اور اس کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہیں۔
پولنگ سٹیشن تفصیل
کل پولنگ سٹیشن : 12
مردانہ پولنگ سٹیشن: 06
زنانہ پولنگ سٹیشن: 05
کمبائین پولنگ سٹیشن: 01
کل پولنگ بوتھ: 34
مردانہ پولنگ بوتھ: 19
زنانہ پولنگ بوتھ: 15

ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ تمام پولنگ سٹیشن کا معائینہ کریں اور پولنگ سٹیشن میں سہولیات کا جائیزہ لیں۔
۔ الیکشن میٹریل / الیکشن سٹاف کی بروقت ترسیل یقنی بنائیں۔
۔ الکیشن کی تمام انتظامات جلد از جلد اور مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کریں۔ الیکشن دن ووٹنگ کے لئے اوقات 8 تا 5 مقرر کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنائیں
۔ سب سے پہلے فیمل سٹاف کو باعزت طریقے سے الیکشن میٹریل حوالہ کریں اورتمام سٹاف کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات یقینی بنائیں۔
۔ پولنگ سٹیشن میں خصوصی افراد کے لئے تمام سہولیات یقینی بنائے۔
۔ لوکل گورنمنت ضمنی انتخابات کی کامیاب اور پرامن انعقاد تمام سرکاری ملازمین کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔
۔ الیکشن کے حوالے سے تمام ٹاسک مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کریں۔
۔ ریٹرنگ آفیسر / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان کو ہدایات کی کہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ، ضابطہ اخلاق ، اور صوبائی حکومت کی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
۔ الیکشن کے دن تمام پولنگ سٹیشن میں سیکورٹی یقینی بنائیں۔
۔ الیکشن کے دن ریٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے دفاتر میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گے۔
۔ انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے دفعہ 144 کے تحت بعض سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائیگی۔
۔ الیکشن سے پہلے دوسرے میٹنگ میں تمام تیاریوں کے حوالے سے پروگرس ریویو میٹنگ ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button