
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجندا پرایس کنٹرول اور معیاری خوراک کی فراہمی
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین جناب کاشف احسان کے زیر نگرانی جناب شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے گورگوری چوک تیمرگرہ بازار پر واقع مختلف سبزی فروشان اور نانبائیوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی ، کم وزن اور زیادہ ریٹ پر روٹی فروخت کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پرمتعدد دوکانداروں کے خلاف مراسلہ جات متعلقہ تھانہ میں جمع کر دئےگئے ۔دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اور ساتھ ہی نانبائیوں اور بیکرز کے دوکانداروں کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ کےساتھ رجسٹرڈ ہونے (لائسینس بنوانے) کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں