سوات: چاول کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر زمینداروں کا اجتماع

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں تحصیل بریکوٹ کے فارم سروسز سنٹر میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ توسیع لوئر سوات محمد صدیق کی سربراہی میں زمینداروں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاول کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کے تحت کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں زمینداروں اور ایگریکلچر افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ توسیع لوئر سوات محمد صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد، نجیب اللہ خان (ایس ایم ایس ایگرانومی)، محکمہ ریسرچ کے ضیاء الرحمان، ایگریکلچر افسر بریکوٹ اسرار احمد، تحصیل بابوزئی کے ایگریکلچر افسر عمران خان،ایگریکلچر افسر تحصیل کبل ساجد خان اور فارم سروسز سنٹر بریکوٹ کے صدر امان روم باچا نے خطاب کیا۔
ڈائریکٹر لوئر سوات محمد صدیق نے زمینداروں کو چاول کی پیداوار بڑھانے اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ محکمہ زراعت کے لیے ایک اعزاز ہے
انہوں نے زور دیا کہ زمینداروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے محکمہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لوئر سوات ڈاکٹر جان محمد نے چاول، گندم، پیاز، اور لہسن کی پیداوار میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زمینداروں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت شعبہ توسیع زمینداروں کو معیاری بیج اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔اجتماع کے آخر میں ڈاکٹر جان محمد نے زمینداروں، افسران، اور فارم سروسز سنٹر کے تنظیمی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور زمینداروں کو محکمہ کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان کے مسائل بروقت حل ہو سکے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button