کمشنر ملاکنڈ کا تالاش ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

وزیر اعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈے کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ضلع لوئر دیر میں کٹیگری ڈی ہسپتال تالاش شمشی کا اچانک معائنہ
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی کے ہمراہ کٹیگری ڈی ہسپتال تالاش شمشی کے مختلف یونٹس کا معائینہ کیا
۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔
۔ ایم ایس ڈاکٹر ارشد نے ہسپتال میں طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ہسپتال کے ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست کی کہ اس کو تبدیل کی جائے۔
ہدایات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن
۔ کٹیگری ڈی ہسپتال تالاش کو ایکسپریس لائین سے منسلک کی جائے تاکہ اس پر کسی قسم کا لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔
۔ ہسپتال کے سولرائزیشن کے لئے جامع رپورٹ تیار کریں تاکہ اس کو مزید کاروائی کے لئے صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے۔
۔ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات دیں۔
۔ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بروقت کاروائی کی جائے۔
۔ وزیر اعلیٰ عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
۔ ٹی ایم او تیمرگرہ روزانہ کے بنیاد پر ہسپتال کے تمام کوڑا کرکٹ محفوظ ڈیمپنگ سائٹ کو ٹھکانے لگائے۔
۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایگزیکیٹیو انجنیر پیسکو کو ہدایت کی کہ تالاش ہسپتال کو جلد از جلد بجلی کا ٹرانسفارمر فراہم کی جائے
۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلع لوئر دیر تالاش ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button