سوات(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن فضل حکیم خان یوسفزئی نے عمران خان کی کال پر ڈی چوک اسلام آباد احتجاج کیلئے روانگی سے قبل کارکنوں کی قیادت کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے اور پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی وفاقی اور پنجاب حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی کپتان کی پکار پر ہم اپنی منزل تک سفر ضرور کرینگے اور ہر قسم رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرینگے پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے اور یہ حق کوئی ہم سے نہیں چھین سکتا، مینگورہ سے روانگی سے قبل کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی کارکنان نے عمران خان ذندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، ایم پی اے سلطان روم اور دیگر بھی ہمراہ تھے فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں سوات سے بڑا قافلہ چکدرہ انٹرچینج جب پہنچا تو وہاں پر موجود ملاکنڈ ڈویژن بھر کے اضلاع سے آئے ہوئے قافلوں نے ان کا استقبال کیااس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے عوام میدان میں نکلے ہیں جب تک عمران خان کو جھوٹے کیسز میں رہائی نہیں ملتی ہمارا جہدوجہد جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ملاکنڈ ڈویژن سے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور پی ٹی آئی و عمران خان سے محبت رکھنے والے عوام اس احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کی غیور عوام بھی اپنے ہر دلعزیز لیڈر قائد عمران خان کی جلد سے جلد اور بحفاظت رہائی، عدلیہ کی خودمختاری، حقیقی آزادی، ملک میں بدترین مہنگائی کے خاتمے اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے خاتمے کے لئے کیلئے ہر قسم قربانی کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہے اور ان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔