ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈے کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ضلع دیرپائین میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش شمشی خان کا اچانک معائنہ
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش شمشی کا معائینہ کیا
۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش کے دورے کے دوران سکول لائیبریری، لیب اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء کے کارکردگی کو سراہا
ہدایات کمشنر مالاکنڈ ڈویژن
۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین اور ایگزیکٹیو انجنئیر (ہائی ویز سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ) سکول کے لئے مناسب روڈ تعمیر کرنے کے لئے پی۔ سی ون تیار کریں۔
۔ طلبا و طالبات کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے لئے تمام سکولوں میں ماہانہ ٹیسٹ اور امتحانات کا انعقاد کیا جائےتاکہ طلبا و طالبات کے استعداد اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔
۔ ہر طالب علم، خاص طور پر نصابی سرگرمیوں میں کم استعداد رکھنے والے طالب علموں کے لیے اضافی کلاسوں کا اہتمام کرکے انفرادی توجہ کو یقینی بنائیں
۔ جدید تعلیم ملک کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لئے طلبا و طالبات کے عصری علوم پر خصوصی توجہ دی جائے۔
۔ سکول کے تمام امور کو بہترین انداز میں چلانے کے لئے باقاعدگی سے والدین اور اساتذہ کی میٹنگز کا اہتمام کریں۔
۔ تمام طالب علموں کی سیکھنے کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ان کے لیے انفرادی ٹیسٹ کا انعقاد کریں۔