
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، اگلے میچز میں اور بہتر پرفارم کریں گے۔
ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، پوری ٹیم محنت کررہی ہے، ہمارا بھروسہ اپنی محنت پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا جو رول ہوتا ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، پلان کے مطابق ابتدائی لمحات میں بولنگ کرانے آتا ہوں،ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹاپ فور میں آئیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہم کو اپنا رن ریٹ بھی برقرار رکھنا ہے۔