
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں تاجرںتنظیم کے عہدیداروں اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کے مابین مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تاجر برادری کی طرف سے ڈاکٹر خالد محموداورسینٹرل ہسپتال کے دکانداروں کے نمائندہ سیف اللہ خان اور رحیم اللہ خان نے شرکت کی اجلاس میں سینٹرل ہسپتال اور سیدو شریف ہسپتال کے مین روڈ پر ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے ان سڑکوں کے لئے ٹریفک پلان بنانے پر اتفاق کیا گیا جس سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر خالد محمود نے واضح کیا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ اس سڑک کے لیے سنجیدگی سے ٹریفک پلان بنایا جائے، یہاں میڈیکل سینٹروں کے علاوہ بہت ہی رش ہوتا ہے اس کے ساتھ انہوں نے پولیس سے درخواست کی کہ جمعہ اور اتوار کے دن کالج کالونی روڈ اور عقبہ روڈ اور مرغزار روڈ پر ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ہسپتال کے ساتھ پیدل کراس کرنے والوں کیلئے فلائی اوورز بنائے جائے۔