چکدرہ: نثار خان کی جانب سے خادگزئی کے عوام کے بجلی بحران کے خلاف احتجاج

Spread the love

چکدرہ( رپورٹ احسان اللہ سے ) سوگیاڑ خادگزئی لوئر پائین کے رہائشی اور مسلم لیگ نون کے مقامی رہنماء نثار خان نے تشویش کا اظہار کیا کہ یونین کونسل خادگزئی کے عوام بدترین بجلی بندش کی زد میں ہیں ، جس کی وجہ سے عوام علاقہ ، خواتین ، مریضوں اور ضعیف العمر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار خان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے ایس ڈی او واپڈا طوطہ کان ، ایس ڈی او گریڈ سٹیشن چکدرہ ، ایکسیئن ملاکنڈ اور ایس ای ملاکنڈ کے خلاف محکمانہ کاروائی اور انہیں فوری تبدیل کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ رات کو ان کے علاقہ میں صرف دس منٹ بجلی آتی ہے ، انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 30 روپے کمی کا بھی اعلان کیا ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button