باجوڑ: منشیات کیس میں دو ملزمان کو عدالت سے تین لاکھ جرمانے کے ساتھ قید کی سزا

Spread the love

باجوڑ۔ انوسٹیگیشن ونگ کی موثر تفتیش۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت سے سزائیں۔ دونوں کو تین تین لاکھ جرمانے کیساتھ قید کا بھی حکم۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کامیاب تفتیش پر متعلقہ افسران کو شاباش۔

باجوڑ۔ تفصیلات کے مطابق ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی قیادت میں ضلعی شعبہ تفتیش کے جوانوں کی کارکردگی کا گراف دن بدن بہتر ہوتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی تفتیشی ونگ کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی بدولت علت نمبر 21 مورخہ 28.06.2022 جرم 11A CNSA اور علت نمبر 53 مورخہ 14.08.2024 جرم 11A CNSA تھانہ خار میں نامزد گرفتار ملزمان مسمیان شاہ حسین ولد سلطان محمد سکنہ پرانا ہسپتال خار اور لقمان ولد صابر الرحمن سکنہ راغگان کیخلاف ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بناء پر معزز عدالت باجوڑ نے ملزمان کو قصوروار ٹھہرا کر تین تین لاکھ روپے جرمانے کساتھ قید کی سزا کا حکم جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے کامیاب تفتیش پر تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مقامی عدالتوں میں زیر سماعت منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو سزا دلانے کیلئے تفتیشی عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button