باجوڑ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جاری شدہ کرایوں کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ضلع کے چھوٹے بڑے سڑکوں پر اسسٹںٹ کمشنرز اور تحصیلداران نے صدیق آباد، یوسف اباد، فرش، شنڈے موڑ تحصیل خار ، قذافی اتمان خیل، عمرے ماموند، ناواگئی، راغگان اور متاشہ سلارزئےکے مقام پر گاڑیوں کو روکا گیا اور سواریوں سے لئے گئے کرایوں کے بارے میں بات کی۔چیکنگ کے دوران ڈرائیوروں سے زائد کرایوں کی رقم وصول کر کے درجنوں مسافروں کو واپس کر دی گئی۔ ڈرائیوروں کو تنبیہ دی گئی کہ سرکاری کرایہ ناموں پر من و عن عمل درامد کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والی ڈرائیوورں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار نے جناح بس ٹرمینل خار میں ڈرائیوران سے ملاقات کی اور انہیں خبردار کیا کہ کسی کو بھی ذیادہ کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔