‘برانڈ آف دی ایئر’ اور ‘برانڈ آئیکن آف دی ایئر’ دونوں ایواڈز ان ڈرائیو کے نام
اسلام آباد (10 اکتوبر، 2024 )عالمی سرفہرست رائیڈ ہیلنگ سروسز ان ڈرائیونے پاکستان برانڈزایواڈز2024 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے دو اعلی اعزاز اپنے نام کر لئے۔ ایواڈز کی تقریب میں سال کا بہترین برانڈ اور برانڈ آئیکن آف دی ایئر کا ایواڈز ان ڈرائیو کے نام رہا۔2021 میں ملک میں اپنی خدمات کے آغاز کے بعد کمپنی نے تیزی سے مسلسل قابل اعتماد، محفوظ اور مناسب سواری کے حل کے نئےمعیارات قائم کئے ہیں۔
‘برانڈ آئیکن آف دی ایئر’ ایواڈ ان ڈرائیو کو اختراعی انداز میں ملک بھرکے لاکھوں صارفین کو سہولت فراہم کرکے بے مثال ترقی اور کامیابی کے حصول کے اعتراف میں دیا گیا۔ آغاز سے لے کر اب تک ان ڈرائیو کی جانب سےمارکیٹ میں اپنی سرفہرست پوزیشن کو برقراررکھنا صارفین کو غیر معمولی خدمات پیش کرنے کے کمپنی کے عزم کا ثبوت ہے۔
جرات مندانہ اور کسٹمر سینٹرک برانڈ شناخت، جس کی وجہ سے کمپنی اپنے صارفئٓین کے ساتھ با معنی طور پر رابطے میں رہتی ہے کو تسلیم کرتے ہوئے ان ڈرائیو کو برانڈ آئیکون آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کمپنی کی جانب سے حفاظت، استطاعت اور سواری کے اطمینان کو اولین ترجہی دینے کے عزم نے پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ کے لیے اولین انتخاب کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے
ایوارڈز پر تبصرہ کرتے ہوئے، مینیجر پبلک ریلیشنز، ان ڈرائیو، سدرہ کرن نے کہا، "ہمیں سال کے بہترین برانڈ اور برانڈ آئیکن آف دی ایئر دونوں کے طور پر پہچانے جانے پر بہت فخر ہے۔ یہ کامیابی مسلسل منفرد اور جدید خدمات کو متعارف کروا کربہترین ممکنہ سواری کی فراہمی کے لیے کمپنی کی لگن کو واضح کرتی ہے۔
ان ڈرائیو کے سنئیر بزنس ڈیویلپمنٹ آفیسر حسن علی قریشی نے کہا یہ ایواڈز ہماری تمام ٹیم کی مشترکہ کاوشوں اور ہمارے صارفین کا کپمنی پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو محفوظ، معیاری اور مناسب سواری کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مارکیٹ میں اپنیسر فہرست پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔