دیر: سیاچین میں شہید سپاہی کی نماز جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Spread the love

دیر (بیورو رپورٹ)
سیاچین گلیشئر میں عسکری خدمات کی ادائیگی کے دوران شھید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی مہران خان کی نماز جنازہ دیر سٹیڈیم میں ادا جبکہ کابل بابا قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کی گئی۔
نماز جنازے میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد، کرنل کامران دیرسکاؤٹس سمیت دیگر اعلیٰ سول وعسکری حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ نماز جنازہ کے بعد ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے ڈی پی او ظفر احمد اور کرنل کامران دیر سکاؤٹس کے ہمراہ تحصیل دیر میں پاک فوج کے شہید سپاہی مہران خان کی قبر پر حاضری دی ساتھ میں پھولوں کا گلدستہ بھی قبر پر چھڑیا فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی شہید کے لواحقین کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button