
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلئفیر کے ہمراہ منشیات کے عادی افراد کے بحالی سنٹربلامبٹ کا دورہ،
۔ منشیات کے عادی افراد بحالی سنٹر کے انچارج جناب محمد نثار نے سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ۔ پہلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی مکمل باڈی سکرینگ اور میڈیکل ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔
۔ اس وقت منشیات بحالی سنتڑ میں 27 افراد کا علاج جاری ہیں۔ پہلے 15 دنوں میں نشے کے عادی افراد سے نشے کے اثرات کم کرنے کے لئے مختلف ادویات دی جاتی ہیں ۔ 3 مہنوں کے علاج کے بعد منشیات کے عادی افراد مکمل صحت مند ہوجاتے ہیں۔ اب تک 1400 افراد کی علاج ہوچکی ہیں۔ کئی منشیات کے عادی افراد صحت مند ہوکر رزق حلال کے کمائی کے لئے بیرونی ممالک چلے گئے ہیں۔
۔ منشیات بحالی سنٹر میں مختلف ایشوز کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے بحالی سنٹرکے مختلف یونٹس ، فوڈ سیکشن ، سکلز سیکشن ، رہایشی سیکشن کا معانیہ کیا۔ منشیات کے عادی افراد کے ساتھ ملیں اور ان سے سنٹر میں علاج معالجہ اور دوسرے بنیادی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ بحالی کے بعد مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ منشیات کے عادی افراد کو تلقین کریں کہ وہ مسمم ارادہ کریں کہ وہ باقی زندگی میں نشہ نہیں کریں گے۔
۔ ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ ایم ۔ ایس ڈی۔ ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میڈیکل ٹیم بحالی سنٹر بھجیں گے۔ جن کے میڈیکل ٹسٹ ایچ۔ائی ویز ایڈ ، ہیپاٹایٹس وغیرہ کے لئے مثبت آتے ہیں ان کے الگ ریکارڈ مرتب کئے جائیں تاکہ ان کے بیماری کے مطابق ان کے علاج بھی کئے جائیں۔
تیمرگرہ میں سروے کریں بازار میں نشے کے عادی افراد بحالی سنٹر لائیں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاوں کریں گے۔ .
۔ چکدرہ منشیات بحالی سنٹر کے لئے الگ رپورٹ مرتب کریں ان میں جتنے کام باقی ہیں ان کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت کو مراسلہ بھیجا جائے گا۔
۔ کنٹریکٹر کوبحالی سنٹر میں منشیات کے عادی افراد کو معیاری کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
۔ منشیات بحالی سنٹر کے گنچایش اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا