خیبر قومی جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق باجوڑ پریس کلب میں امن پاسون کا انعقاد کیا گیا۔ سینکڑوں افراد کی شرکت ، درجنوں افراد لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھائے اپنے رشتہ داروں کے بازیابی کیلئے فریاد کرتے رہے۔ امن پاسون سے خیبرقومی جرگہ میں باجوڑ سے مرکزی کمیٹی کے ممبر گل ظفر خان ، نجیب خان ماموند سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ متاثر ہوا ، یہاں کے ہزاروں لوگ قتل ہوئے گھر ویران کیے گئے بازار اجاڑ دیئے گئے ، اب بھی ڈھائی سو کے قریب لوگ لاپتہ ہیں۔ ہم ارباب اقتدار و اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروائے ، علاقے میں بدامنی کے خاتمے کیلئے واضح اقدامات اٹھائے۔