تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ڈاکٹر علی گوہر نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی کیساتھ دفاع کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔
ڈاکٹر علی گوہر نے قرطبہ یونیورسٹی آف انفارمیشن سائینسزاینڈ ٹیکنالوجی پشاور پاکستان کے پبلک ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن سے اپنے اندرون ملک کے سپروائیزر ڈاکٹر حکیم اللہ اور کو سپروائیزر ڈاکٹر فرہاد علی اور بیرونی سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین
پرو وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی اور انگلینڈ و ترکی یونیورسٹیوں کے بیرون ممالک پروفیسرز وسپروائزرز کے نگرانی میں اپنے مقالےبعنوان” انفیکییٹ آف دی انسٹرکشنل سپر ویژن آف اکیڈمک ہیڈز ان ٹیچنگ پرفارمینس اٹ سیکنڈری سکول لیولز”کا بڑی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے اپنے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرلی ۔دریں اثناء ڈاکٹر علی گوہر کے سپر وائزرز نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر علی گوہر ایک بہترین ماہر تعلیم اور جدید طریقہ درس و تدریس سے بخوبی واقف پی ایچ ڈی سکالر ہے۔جس کے خدمات سے تعلیم کے میدان میں نئی نسلیں بہتر انداز کیساتھ استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔یاد رہے کہ فارغ التحصیل پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر علی گوہر گورنمنٹ ہائی سکول اوسکئ میں اس وقت بحیثیت پرنسپل خدمات سر انجام دے رہے ہے ۔