
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
ڈاکٹر سویرا پرکاش اور ڈاکٹر اوم پرکاش نے عام انتخابات میں پی کے 25 سے ڈاکٹر سویرا پرکاش کو ھزاروں ووٹ دے کر عزت افزائی کی ہے اور اس عزت پیار اور احترام کے لئے وہ اس حلقے کے خواتین و مرد حضرات کے شکر گزار ہیں ۔
ڈاکٹر سویرا پرکاش نے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ عوام نے انتخابی مہم اور ووٹنگ کے دن بہت احترام دیا ہے اور جو ووٹ ملا ہے وہ لاکھوں کے حساب سے قبول ہے ۔
انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا جیت سے زیادہ چینج لانا تھا اس تاثر کو غلط ثابت کرنا تھا کہ بونیر پختونخوا یا پاکستان یا پختون یا مسلمان سخت مزاج ہیں یا مزہبی تنگ نظری کے شکار ہیں اور انتخابات میں کسی اقلیتی ممبر کا حصہ لینا اور عوام کی جانب سے تاریخی سپورٹ نے مثبت پہلو کو اجاگر کیا ہے اور یہی تبدیلی اور وسیع النظری اس کی جیت ہے اور اب جب رزلٹ کے بعد خواتین اور مردوں کے وفود ان کے رہائش گاہ ملنے اتے ہیں اور حوصلے بڑھاتا ہے تو ایک اچھی اور سچی خوشی کا احساس ہوتا ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے بجا ہے۔