
وزیراعلی خبیر پختونخواہ عوامی ایجنڈا ، گرین گروتھ سٹریٹیجی بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے جنگلات کے تحفظ کے لئے اقدامات
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے فارسٹ آفس کا دورہ کیا جہاں ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر لوئرجناب آصف علی شاہ نے اسی سال 2024 میں جنگلات کے آگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسی سال دیر پائین میں 28 فارسٹ ایریاز/ پہاڑی علاقوں میں آگ کے چھوٹے بڑے واقعات رونما ہوئے۔ آگ بجھانے کی آلات کی نہ ہونے سے آگ بجھانے میں کافی مشکل پیش ارہی تھی۔ علاقہ اوسکئی پہاڑی علاقے میں آگ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہیلی کاپیٹر کا استعمال بھی کیا گیا۔
بعد ازاں ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر لوئرجناب آصف علی شاہ اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر چکدرہ جناب سجاد خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ آگ بجھانے کی مختلف آلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے 30 قسم کے آگ بجھانے کی تقریبا 2700 آلات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جناب ثنا اللہ اور محکمہ جنگلات کو حوالہ کی۔ جن میں فائیر پروف جیکٹس اور مختلف ٹولز شامل تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ قومی فریضہ ہے ،گرمی کی شدت میں جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کریں گے۔ جنگلات بچائیں گے تو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ درخت لگانا بھی ضروری ہے اور درختوں کو بچانا بھی اولین فریضہ ہے ۔ محکمہ جنگلات ، ریسکیو1122 ، سیول ڈیفنس ، دیر لیویز ، پولیس نے جنگلات کے پر قابو پانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہیں۔ صوبائی حکومت اور محکمہ فارسٹ جنگلات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں ان اقدامات سے جنگلات کے آگ بروقت قابو کرنا ممکن ہوسکے گا۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہورہا ہیں۔ جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ عوام الناس ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائے