دیر: معاون خصوصی ملک لیاقت علی اور پی ٹی آئی کارکنان کا جیل سے رہائی پر شاندار استقبال

Spread the love

لوئیر دیر) وزیر اعلی ٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ایم پی اے ملک لیا قت علی ودیگر پی ٹی ائی کارکنان جیل سے رہاہونے پر آبائی ضلع دیر لوئر پہنچنے پر کارکنان نے ان کا خزانہ بائی پاس پر شاندار استقبال کیا اس موقع پر دوسروں کے علاوہ پی ٹی ائی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری غلام حسین، تحصیل تیمرگرہ کے صدر اقبال احمد تاجک بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی، اور ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ظلم اور جبر کا نظام ہے عمران خان بے گناہ اور ان کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہو رہا ہے ان سمیت پی ٹی ائی کے کارکنوں کو بے گناہ جیلوں میں ڈالا گیا لیکن ہمارے عزائم اور حوصلے ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں ان کے خلاف اگر ہزار ایف ائی آر بھی کاٹے جائیں تو ڈرنے والے نہیں عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لئے اپنے سروں کی قربا نیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو غلامی سے آزاد کرنا چاہتے ہیں اس وجہ سے عوام ان کے ساتھ ہیں حقیقی آزادی کے لئے قید وبند کی صعبتیں برداشت کرنا ہمارے لئے مشکل نہیں ہے عمران خان کے رہائی کے لئے بھرپور تحریک اور آواز اٹھاینگے اور انشاء للہ وہ دن دور نہیں کہ عمران خان رہا ہو جاینگے ان کا کہنا تھا کہ فائز عیسیٰ چلے گئے اور نئے چیف جسٹس یحیٰ افریدی سے انصاف کی امید ہے عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن ملک میں انصاف اورآمن نہیں اگر ملک میں انصاف قائم کی گئی تو ملک میں ترقی اور خوشحالی ائیگی اور ائی ایم ایف کا کشکول توڑدینگے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button