لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی) ملاکنڈ یوتھ اسمبلی ارکان کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہلمٹ تقسیم کئے گئے ملاکنڈ یوتھ ا سمبلی کے چئیر مین قاضی حبیب اللہ، اور سپیکر آصف اقبال سادات کی تعاون سے ٹریفک پولیس انچارج خان نظر خان نے تیمرگرہ میں درجنوں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہلمٹ اور اگا ہی پمپلٹ بھی تقسیم کر دئے اس موقع پر ٹریفک انچارج خان نظر خان نے کہا کہ سر پر ہلمٹ رکھنے سے حادثات کی صورت میں سائیکل سوار حادثات میں محفوظ رہنے کی چانسز بڑھ جا تے ہیں انھوں نے خبر دار کیا کہ ہلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کا روائی کی جائیگی ا نھوں نے ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے ارکان کی تعاون سے موٹر سائیکل سواروں میں ہلمٹ کے استعمال کا شعور اجا گر کرنے کے لئے شہید چوک تیمرگرہ میں درجنوں موٹر سائیکل سوا روں میں مفت ہلمٹ تقسیم کر دئے انھوں نے موٹر سائیکل سوا روں کو ہدایت کی وہ ہلمٹ کا استعمال ضرورکریں اور ون ویلنگ سے گریز کریں۔