سوات(بیورورپورٹ)
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کے زیر صدارت جاوید اقبال شہید پولیس لائنز سوات میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر کاشف کانجو اور اے آئی جی ویلفیئر حمید خانسمیت قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ایس پی اپر سوات شوکت علی، ایس پی ایلیٹ فورس و دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
جاوید اقبال شہید پولیس لائنز پہنچنے پر سوات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی ملاکنڈ عرفان اللہ ، ڈی آئی جی ویلفئیر کاشف کانجو کو سلامی پیش کی اس موقع پر اے آئی جی ویلفئیر حمید خان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ڈی آئی جی ملاکنڈ عرفان اللہ ، ڈی آئی جی ویلفئیر کاشف کانجو نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کے گلدستے رکھے، اور شہدائے پولیس کی درجات بلندی کے لیے دعا کی۔
قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے ڈی آئی جی ویلفئیر کاشف کانجو، اے آئی جی ویلفئیر حمید خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کو خوش آمدید کہا اور پولیس کے لئے کئے گئے ویلفئیر کے اقدامات کو سراہا ۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ویلفئیر کاشف کانجو نے آئی جی خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کے وژن کے تحت پولیس ویلفئیر کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان اقدامات سے کس طرح سپاہی مستفید ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں بھی پشاور کی طرح سکول، کالجز اور ہسپتالوں کے ساتھ معاہدے دستخط کئے جائینگے جس سے پولیس جوانوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین علاج معالجہ میسر ہونگے۔اے آئی جی ویلفئیر حمید خان نے تقریب میں شریک پولیس جوانوں کے ویلفئیر کے متعلق مسائل سننے اور اُن کے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اُن کو ویلفئیر کے متعلق طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے اعلیٰ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میںتعلیم بلکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین کے لئے معاہدے کے تحت تعلیمی اداروں سے رعایت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے ویژن کے مطابق پولیس جوانوں کو بلا سود قرضے دیئے جائینگے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے ملاکنڈ ڈویژن پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور ملاکنڈ ڈویژن میں قیامِ امن ان کی اولین ترجیح ہے، پولیس کی قربانی کسی سے پوشیدہ نہیں ملک و قوم کے خاطر خیبر پختونخواہ بالخصوص ملاکنڈ ریجن پولیس ہمہ وقت تیار ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے ویژن کے مطابق ریجنل لیول پر بھی عملی اقدامات اُٹھائینگے تاکہ پولیس جوانوں کو بروقت علاج معالجے اور تعلیمی سہولیات میسر ہو، پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکسوئی کے ساتھ تمام پولیس جوانان اپنے ڈیوٹی سر انجام دیں، اپنے حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں، انہوں نے پولیس جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقنی بنائیںاور اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھیں دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال ہر گز نہ کیا جائے ، سیکورٹی حوالے سے کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی اور مرتکب پولیس افسران و جوانوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔
تقریب کے آخر میں آر پی او ملاکنڈ عرفان اللہ خان ، ڈی آئی جی ویلفئیر کاشف کانجو نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز میں پودا لگایا۔۔۔۔۔۔