شکیل فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بچوں میں سکول بیگز کی تقسیم

Spread the love

شکیل خدمت خلق فاؤنڈیشن کے جانب سے سینکڑوں یتیم اور مستحق بچوں اور بچیوں میں سکول بیگز تقسیم کیے گئے۔شکیل خدمت خلق فاؤنڈیشن گزشتہ کئی سالوں سے خدمت کے میدان میں فرنٹ پیج پر ہیں۔گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے یتیم بچوں اور بچیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منقعد ہوئی تھی۔جس کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس بریگیڈیر ثناءاللہ ، ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی بیورو چیف کے پی کے نیوز مالاکنڈ ریجن یاسر اعظم تاجک نے شکیل فاؤنڈیشن کے جانب سے ڈونیٹ شدہ سکول بیگز یتیم اور مستحق بچوں اور بچیوں میں تقسیم کی۔بعدازاں ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران نے شکیل فاؤنڈیشن کے خدمات کو سراہا اور مزید بھی یتیم بچوں اور نادار لوگوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button