
بونیر پولیس کے افسران ، جوانان کو درپیش مسائل اور جائز عرض معروض سننے کیلئے ڈی پی او بونیر کا اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
بونیر(اے ار عابد سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہ حسن نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان مسائل کو بروقت حل کرنے کی خاطر اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا جسمیں ضلع بھر سے پولیس جوانان پیش ہوئے اور اپنے جائز عرض معروض پیش کئے۔ڈی پی او نے سب کو تسلی سے سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور پولیس فورس پر اعتماد بڑھے۔