
باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت عوامی ایجنڈا کا ماہانہ پرفارمنس ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر خار، اسسٹنٹ کمشنر ناواگء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز باجوڑ، ٹی ایم اے خار، ٹی ایم اے ناواگء دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نیعوامی ایجنڈا 2024 کے تحت شہری علاقوں کی صفائی اور عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ انہوں نے بازاروں میں صفائی مہم، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹانے اور روڈ سائیڈ سے کچرا ہٹانے، تجاوزات کے خاتمے،پبلک واش رومز کی صفائی، بس اڈوں اور تعلیمی اداروں کی صفائی، اور غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی کہ عوامی سہولیات میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔