
تحصیل کونسل مستوج اور تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو کا مشترکہ اجلاس بلدیاتی فنڈز اور اختیارات دینا کا مطالبہ ۔اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کی صورت میں دھرنا اور اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کا متفقہ فیصلہ ۔
اپر چترال ( نمائندہ نوائے دیر)تحصیل کونسل مستوج اور تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو کا مشترکہ اجلاس آج تحصیل میونسپل آفس بونی میں منعقد ہوا جس میں دونوں تحصیل کونسل کے چیرمین،سردار حکیم اور میر جمشید الدین کے علاوه 39 ویلج کونسل کے چیرمین صاحباں ،مرد و خواتین کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مشترکہ اجلاس کا مقصد بلدیاتی فنڈز اور اختیارات کا مطالبہ تھا ۔تحصیل چیرمین مستوج اور تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو نے ایجینڈا کے مطابق بات کرتے ہوئے شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے کے بعد دوسال سے زیادہ کا طویل عرصہ گزر گیا لیکن بلدیاتی نمائیندوں کو نہ اختیارات دی گئی اور نہ فنڈز کا اجرا کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ علاقے کے عوام امیدیں وابستہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیے تھے کہ ان کے مسائل حل ہونگے لیکن دوسال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا کہ ہم اپنے علاقے میں ایک روپے کا کام بھی نہ کرواسکے اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ عنقریب فنڈر کی فراہمی اور اختیارات کے بارے خوشخبری جلد ملے گی ۔اگر ایسا نہ ہوا تو صوبائی ایکشن کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں حصول اختیارات وا فنڈز کے لیے منظم تحریک شروع کی جائیگی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مزید نا انصافی ،اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کی صورت میں صوبائی ایکشن کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں جائز حق کے لیے ہر حد تک جائینگے جس میں دھرنا اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج شامل ہونگے ۔ اجلاس میں موجود جملہ چیرمین، مرد و خواتین کونسلرز نے اجتجاجی تحریک چلانے کی صورت میں بھر پور شرکت کرنے کا عہد کیا اجلاس کے بعد مختصر پریس ٹاک بھی کی گئی۔