اسلام آباد: ٹیلی نار پاکستان نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان جو کہ پاکستان کے ٹریول اور ٹور آپریٹرز کی واحد نمائندہ ایسوسی ایشن ہے کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں ۔ اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹوں اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیں گے جس سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیلی نار کی رومنگ سروسز کا استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی تجربے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اس شراکت داری کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لیے خصوصی پیکجز پیش کیے جا رہے ہیں۔ کم قیمت رومنگ پیکجز کے ساتھ ٹریول سم کو ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے جو سفر کو آسان اور رابطے کو مسلسل برقرار رکھے۔ خاص طور پر عمرہ اور دیگر ممالک جیسے مشرق بعید، مشرق وسطیٰ، امریکہ، اور یورپ کے مسافروں کے لیے خصوصی بنڈلز بنائے گئے ہیں۔
ٹی اے اے پی کے چیئرمین، جناب نعیم شریف نے کہا، ’’ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ یہ تعاون ٹی اے اے پی کے لیے ایک نیا باب ہے۔ ہمارا مقصد اپنے کلائنٹس کوناصرف اضافی سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ہمارا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو عالمی معیار کے کنیکٹیویٹی سلوشنز فراہم کرنا ہے جو سہولت، بھروسے اور پریشانی سے پاک رابطوں کو یقینی بنائے گا۔مزید برآں یہ شراکت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسافر آسانی کے ساتھ جڑے رہیں۔
ٹیلی نار پاکستان کے سینئر نائب صدر برائے سیلز اور کسٹمر کیئر، جناب وقاص امان اللہ نے کہا، ’’ٹیلی نار پاکستان میں ہم جانتے ہیں کہ سفر کے دوران رابطے میں رہنا کتنا ضروری ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں ایسے مخصوص مواصلاتی سلوشنز پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو ہر مسافر کے لیے بے مثال سہولت اور تسلسل کو یقینی بناتے ہیں، چاہے وہ کاروباری سفر ہو یا تفریحی۔‘‘
ٹی اے اے پی کے وسیع نیٹ ورک اور ٹیلی نار پاکستان کی جدید رابطے کی مہارتوں کو ملا کر، یہ شراکت داری بین الاقوامی مسافروں کے لیے مکمل حل پیش کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی مسافروں کے لیے ایسا تجربہ فراہم کرنا ہے جہاں وہ دورانِ سفر اپنے پیاروں اور کاروباری رابطوں کے ساتھ مستقل جُڑے رہیں۔
یہ شراکت داری ٹیلی نار پاکستان کے صارف مرکزیت پر مبنی جدت اور پاکستان کو ایک ڈیجیٹل طور پر مربوط ملک بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔