بٹ خیلہ میں جماعت اسلامی کی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر یوم تشکر ریلی

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہرعزی خیل نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے حوالے سے بٹ خیلہ بازار میں یوم تشکر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیاگیا ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضعلی نائب امیر خورشیدربانی نے کی اس موقع ضعلی جنرل سیکرٹری رضوان اللہ،امیر بٹ خیلہ سٹی مطیع اللہ،مفتی محمد ارشاد،علیم اللہ،ظفرابرھیم ساجداللہ،اور دیگر بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے ضعلی نائب امیر نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 15 مہنیوں سے اسرائیل کی جانب سے نسل کشی جاری تھی لیکن حماس کے مجاہدین نے اس کے باوجود ہتھیار ڈالنا یا شکست تسلیم نہیں کیاگیا غزہ میں جنگ بندی حماس کی اہم کامیابی ہے غزہ میں چالیس ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تمام عرصے میں امت مسلمہ کے حکمران خواب غفلت کے مزے لیے رپےہیں غزہ میں جاری نسل کشی پر کسی مسلم حکمران نے اواز نہیں اٹھایا تمام امت مسلمہ کےحکمران بے حس اور امریکہ کے غلام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب غزہ سمیت پورے فلسطین پر مسلمانوں کی حکومت ہوگی اور اسرائیل کا نام و نشان مٹ جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button