لنڈیکوتل بازار میں غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری

Spread the love

 

ضلع خیبر(صائم افریدی)لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز ٹی ایم او شہباز خان سی این ڈبلیو حکام کے ملک میر تاجر یونین کے صدر یادوزیر شینواری ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہ زیب آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار کا دورہ کیا اور روڈ سائڈ غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اڈے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے
لنڈی کوتل بازار کے اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز نے لنڈی کو تل بازار روڈ سائڈ پر گاڑیوں کے ڈرائیورز اور تجاوزات قائم کرنے والوں دوکاندارو کو روڈ سائڈ سے غیر قانونی طور پر پارکنگ ختم کرنے اور گاڑیوں کو پارکنگ میں کھڑے کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز نے ٹی ایم او شہباز خان کو لنڈی کوتل کے تاریخی سرائے بازار کے صفائی کے لئے مزید بہتر اقدامات کرنے اور صفائی عملہ کو زیادہ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز اور ٹی ایم او شہباز خان نے لنڈی کوتل بازار کے ٹیکسی ڈرائیورز اور تاجروں سے اپیل کی بازار میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کو کھڑے کرنے اور صفائی کے بہتری کے لئے ٹریفک پولیس ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لنڈی کوتل کے تاریخی سرائے بازار کے رونقیں دوبارہ بحال ہوسکے اور تاجروں و عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بازار میں تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button