قومی اصلاحی تحریک پاکستان کے وفد کی ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
قومی اصلاحی تحریک پاکستان کے وفدنے ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج عرفان اللہ خان سے اُن کے دفتر سیدو شریف سوات میں مُلاقات کی۔ سابق ڈائریکٹر انفارمیشن ونائب ترجمان قومی اصلاحی تحریک پاکستان نورلہادی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تحریک پُر امن خوشحال مُستحکم اور مُہذب معاشرے کے قیام کیلئے کوشیشیں کررہی ہے اور تحصل اضلاع و ڈویژن کی سطح پر تنظیمیں موجود ہے صوبائی کنوئینر سُہراب علی خان کے قیادت میں مُصالحت کاری اور جرگوں سے صوبے میں پندرہ ہزار سے زائید تنازعات جس میں دو ہزار قتل کے مُقدمات بھی شامل ہے میں اللہ کے رضا کیلئےصُلحے کراکے دُشمنیوں کو دوستی میں بدل دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی اصلاحی تحریک منشیات کے خاتمہ کیلئے پولیس اورمُتعلقہ محکموں کے تعاون سےصوبے میں یونیورسٹیوں سول سوسائیٹی و تعلیمی اداروں میں آگاہی مُہم بھی چلارہی ہے۔قومی اصلاحی تحریک ضلع سوات کےڈپٹی کنوئینر و ممبرارگنائیزنگ کُمیٹی ملاکنڈڈویژن سبز علی خان تحصل کنوئینر ز بریکوٹ فضل منان خان، تحصل بابوزئی پروفیسر فضل معبود خان ، نذیر مُحمد خان، ریٹائیرڈ کلیکٹر رحم زیب ،فضل واحد خان ، ایوب خان ،امیر سیاب باچااور دیگر کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔نورلہادی نے کہا کہ تحریک معاشرے سے ہر قسم کے بُرائیوں سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے ہر طبقہ فکر سے تعلُق رکھنے والےلوگوں پر مُشتمل مسجد محلہ اور گاؤں کے سطح پر کُمیٹیاں بنانے کیلئے کوشیشیں کررہی ہےجس میں پولیس سمیت تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا DIGملاکنڈ رینج نے قومی اصلاحی تحریک کے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس پُر آمن خوشحال معاشرے کے قیام اوربُرائیوں کے خاتمہ کیلئے ہرممُکن تعاون کریگی اور اُمید ظاہر کی امن و امان برقراری رکھنے اور سماج دشمن عناصر و جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button