دیر بالا پولیس نے شہداء کے بچوں کو اے ایس آئیز کے طور پر بھرتی کر لیا

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) دیر بالا پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں بحیثیت اے ایس آئیز بھرتی کے حکم نامے جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کے احکامات کے تحت دہشت گردی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں بھرتی کے حکم نامے جاری کر دئیے۔ بھرتی ہونے والوں میں شہید کانسٹیبل ہارون الرشید کا بیٹا محمد خلیل، شہید ایس ائی رفیع اللہ کا بیٹا محبوب اللہ اور شہید اے ایس ائی محمد عمبر خان کا بیٹا سعد خان شامل ہیں۔ ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے شہداء کے بچوں کو اپوائنٹمنٹ/بھرتی آرڈرز حوالہ کئے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اکبر شینواری , ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رفیع اللہ خان بھی موجود تھے۔
ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے نئے بھرتی شدہ پی اے ایس آئیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں، بہادری اور شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے،شہداء کے قربانیوں کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں البتہ افسران بالا کے طرف سے پی اے ایس آئیز بھرتی کرناایک معمولی سی کاوش ہے جس سے انکے حوصلے بلند ہونگے۔انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے پی اے ایس آئیز کو عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے اور محکمہ پولیس کے عزت و وقار کو مزید بلند کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء نے اپنے وطن کی پاک مٹی کیلٸے خون بہا کر محکمہ کی وقار اور عزت میں بیش بہا اضافہ کیا ہے۔ اپنے والدین کے مشن کو آگے بڑھائیں اور ملک و قوم کی خدمت میں کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button