
ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین باجوڑ ڈاکٹر حمید الرحمان اور سابقہ ایم این اے و فوکل پرسن ٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گل ظفر خان کے فنڈز سے منظور شدہ 6 کلومیٹر بلیک ٹاپ لغڑی ٹو عمرے روڈ کا افتتاح ،
ایم پی اے وا ڈیڈک چیئرمین ضلع باجوڑ ڈاکٹر حمید الرحمان نے باقاعدہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنماء سابقہ امیدوار پی کے 22 ملک راحت اللّٰہ ، صدر انصاف یوتھ ونگ باجوڑ نجیب خان ماموند ، ملک ریاض، احسان الحق ، چیئرمین حاجی محسن، حاجی بخت منیر، ملک عبدالولی، ملک خانوادہ سمیت علاقے کے مشران اور پارٹی ساتھیوں نے شرکت کی۔ علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان اور سابق ایم این اے گل ظفر خان اور انکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ یہ PK19 عوام کا درینہ مطالبہ تھا جو ڈاکٹر حمید الرحمان کے انتھک کوششیں سے پورا ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لوئی ماموند کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا کرلیا ، ماموند کو مثالی ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔الحمد اللہ آج اس روڈ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوا اور انشاءاللہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔