
بونیر(اے ار عابد سے) ڈاکٹر قدیر خان کالونی ڈگر میں تین ماہ سے مرکزی ٹیوب ویل کا مشین خراب ہے اور اس کالونی میں رہائش پزیر غریب ملازمین کو پینے کے لئے صاف اور دیگر ضروریات کے لئے پانی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اس کالونی میں رہائش پزیر بڑے افسران نے اپنے گھروں اور دفاتر کے لئے چھوٹے ٹیوب ویل کھود کر اپنے لئے پانی کی ضرورت پوری کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر قدیر کالونی میں ڈی سی، ڈی پی او، اے ڈی سیز، اے سیز اور دیگر افسران کے رہائش گاہیں اور دفاتر اور ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ ،خواتین ضلعی دفتر، ار ڈی ڈی، سوشل ویلفیئر، زکوات دفاتر اور ریسکیو ھیڈ کوارٹر اور آفیسرز بیچلر ھاسٹل بھی قائم ہیں لیکن ہر صاحب اختیار اور صاحب حیثیت نے اپنی رھائش گاہ اور دفتر کے لئے چھوٹے ٹیوب کھود کر اور ایک دوسرے کو پائپ لائن سے پانی سپلائی کی ہے لیکن اس کالونی میں دو درجن کے قریب کوارٹر میں رہائش پزیر غریب ملازمین کلاس فور ڈرائیورز سیکورٹی گارڈز تین ماہ سے ادھر ادھر سے پانی بھر بھر کر تھک گئے ہیں اور ائے روز میڈیا سے درخواست کرتے پھرتے ہیں کہ ان کو درپیش اس انسانی اھم ضرورت پر ان کی اواز بنیں اور اعلیٰ حکام تک ان کی فریاد پہنچائے۔اس سلسلے میں جب اس کالونی کا وزٹ کیا تو ہر ملازم فریادی نکلا لیکن خراب ٹیوب ویل کے اپریٹر غنی خان نے مختصر گفتگو میں سب کچھ سچ سچ بتا دیا کہ یہ ٹیوب سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ کی ملکیت و زمداری ہے جو فنڈز دستیاب نہ ہونے کا رونا روتا ہے اور دیگر اعلیٰ افسران نے نے غریب ملازمین کی ائے روز فریاد پر خاموشی اختیار کی ہے اور میڈیا کے زریعے ڈی سی بونیر کاشف قیوم سے اپیل کی ہے کہ خالصتاً انسانی بنیادوں پر ٹیوب ویل کے خراب مشین کی مرمت کا بندوبست کریں یا ان غریب ملازمین کے کوارٹرز کے لئے بھی چھوٹے ٹیوب ویل کا بندوبست کریں اور دعائیں لیں۔