ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی تیمرگرہ بیوٹیفکیشن اور توسیعی روڈ پروجیکٹس پر تاجر برادری اور سیاسی مشران کے ساتھ میٹنگ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا تاجر برادری اور سیاسی مشران کے ساتھ تیمرگرہ بیوٹیفکیشن ، جیل تا تیمرگرہ چوک روڈ کی توسیعی پروجیکٹ کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر جناب انور الدین نے ضلعی انتظامیہ اور تمام سیاسی مشران کا شکریہ ادا کیا ۔ تیمرگرہ بازار روڈ توسیعی پروجیکٹ میں تاجر برادری کے ساتھ تعاون کی درخواست کی۔
۔ تاجر برادری اور سیاسی عمائیدین نے اس حوالے سے اپنے اپنے تجاویز پیش کی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری اورسیاسی عمایدین کے کردار کو سراہا۔
۔ تیمرگرہ خوڑ پراجیکٹ فیز دوئیم پر تعیمراتی کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔
۔ کنڈرو تیمرگرہ پل کے بارے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز کے ساتھ میٹنگ ہوئی پل کے لئے بہت جلد فنڈ ریلیز کی جائئیگی۔
۔ تیمرگرہ بازار توسیعی پروجیکٹ عوام اور تاجر برادری کے بہترین مفاد میں ہے۔
۔ تیمرگرہ بازار جیل تا میاں بانڈہ چوک توسیعی روڈ پروجیکٹ میں مختلف مسائیل اور تاجر برادری کے خدشات کو موقع پرحل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کے سربراہی میں ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، این ۔ ایچ ۔اے ، ٹی۔ ایم۔ اے تیمرگرہ ، تاجر برادری اور سیاسی نمایندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button