
چکدرہ (احسان دانش) دیر لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرینگے،
سپاہ کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں،
محکمہ کے وقار کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار دیر لیویز کے نو تعینات صوبیدار میجر لطیف الرحمان نے لیویز ہیڈ کوارٹر چکدرہ قلعہ میں چارج سنبھالنے کے بعد استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیر لویز کے دیر لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پرجوش استقبال کیا، اپنے خطاب میں صوبیدار میجر لطیف الرحمان نے کہا کہ علاقے میں ٓمن و آمان کے قیام میں دیر لیویز کا اہم کردار ہے جب بھی کوئی اہم سرگرمی ہو دیر لیویز کے اہلکار دستیاب ہوتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم سے لیکر الیکشن تک ہر موقع پر لیویز اہلکار خدمات انجام دیتے ہیں انہوں نے فورس کے ماتحت اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ان کے جائز مسئلے کے حل کیلئے انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی ان کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے رہیں گے۔