
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ڈسٹرکٹ ڈاریکٹر ایگریکلچر جناب سجاد خان اور جناب بخت عالم ( ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر مردم شماری دیر پائین) کے ہمراہ تیمرگرہ میں ساتویں ڈیجٹل زرعی شماری 2024 کا افتتاح۔
۔ جناب بخت عالم ( ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر مردم شماری دیر پائین) نے ساتویں ڈیجٹل زراعت شماری 2024 کے حوالے سے بریفینگ دی۔
۔ پہلے مرحلے میں 19 تا 24 نومبر شمارکنندگان کی ٹرئینگ مکمل کی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے 2 دسمبر تا 10 جنوری 2024 دیر پائین کے 123 بلاکس میں پاکستان ادرہ شماریات کے زیر نگرانی ساتویں ڈیجٹل زرعی شماری ہوگی۔ جس میں زرعی زمینوں، فصلوں، مویشیوں اور زرعی مشینری کا ڈیجیٹل شمارہو گا۔
۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس زرعی شماری کا مقصد زراعت اور لائیو سٹاک میں احداف کا تعین ہے۔ اس زرعی شماری کے ذریعے جمع کی جانے والی معلومات کو شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے استعمال کیا جائے گا اس لیے زرعی شماری میں انسانی اور مالی وسائل کا موثرانتظام بہت ضروری ہے۔
۔ زراعت کسی بھی ملک کے معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کسان بیک وقت ایک ہی فصل کاشت کردیتے ہیں جبکہ دوسرے سال ریٹ کی وجہ سے اس کو ترک کردیتے ہیں۔ اہداف کا صحیح تعین نہ ہونے سے کسان کو مالی خسارے کا سامان کرنا پڑتا ہے۔
۔ تمام شمارکنندہ گان قومی مفاد کے خاطر بہتر انداز میں اس زرعی شماری کے تمام اہداف کو بروقت مکمل کریں۔ ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کریں گے۔
۔ عوام الناس 2 دسمبر 2024 سے شروع ہونے والے زرعی شماری میں شمارکنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ دیر پائین میں زرعی زمینوں ، فصلوں، زرعی مشنری ، باغات ، لائیوسٹاک کی صحیح تعین کیا جائے
۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم کی بیجوں کے سٹال کا معاینہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ڈاریکٹر ایگریکچرل نے دیر پائین میں زراعت ، منافع بخش فصلوں کے بارے میں بریفینگ دی۔