پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن 24 نومبر کو اسلام آباد فائنل کال کے لیے تیار، فضل حکیم یوسفزئی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے حلقہ پی کے 9 سوات میں 24 نومبر اسلام آباد فائنل کال کے سلسلے میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ملاکنڈ ریجن سے بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام فیصلہ کن احتجاج کیلئے نکلے گی ملاکنڈ ڈویژن کے عوام ہمیشہ قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر حقیقی آزادی کیلئے نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بار اپنا مینڈیٹ واپس لے کر دم لیں گے اور قائد عمران خان کی رہائی، مینڈیٹ کی واپسی تک واپس نہیں ہونگے مشاورتی اجلاس سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سلیم الرحمان، سہیل سلطان، سلطان روم، چیئرمین تحصیل کبل سعید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ اور پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپنے خطاب میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر تمام حلقوں میں احتجاج کے لئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں 24 نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا جعلی وفاقی حکومت کان کھول کر سن لے کہ اس دفعہ مطالبات کی منظوری کے بغیر واپسی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام کارکنوں کی رہائی اور 8 فروری کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کرنا اور ملک میں آئین وقانون کی سربلندی ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی ناممکن ہے جعلی وفاقی حکومت نے ہمیشہ آئین وقانون کو روندتے ہوئے حکمرانی کی ہے مگر اب عمران خان ایسا نہیں کرنے دینگے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام مقامی رہنماؤں اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے علاقوں میں ورکرز کو فعال بنانے کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان کی احتجاجی کال پر ضلع سوات سمیت پورے ملاکنڈ ریجن سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے نکلے گے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہونگے۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button