
محکمہ پبلک ہیلتھ لوئر دیر کے ایس ڈی او ملک بشیر خان نے کہا ہے کہ رباط میں پینے کی صاف پانی کا مسئلہ ترجیہیٰ بنیادوں پر حل کیا جائیگا وہ تنظیم نوجوانان کوٹکے رباط کے چئیر مین سید ہارون باچہ سرپرست اعلیٰ، ڈاکٹر جمال شاہ، دیدار سید باچا، سعید باچا، سید سگفتگین شاہ باچا، اضغر سید پاچا، عثمان سید پاچا، ڈاکٹر سجاد، ملک حمید، منورسید مولانا غنی رحمان ودیگرکی دعوت پر رباط میں واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کرنے کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پانی بنیادی ضرورت ہے اس لئے عوا م بلا ضرورت پینے کی صاف پانی کو ضائع کرنے سے گریز کرے انھوں نے رباط کوٹکے میں واٹر سپلائی اسکیم کے لئے بجلی ٹرانسفار مرکی فراہمی اور واٹر ٹینک کی تعمیر مرمت کا یقین دلا یا انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کوپانی سپلائی نہیں ہو تا تو وہ دفتر کے ساتھ رابطہ کرے تاکہ ان کی کنکشن کا ٹ دیا جائے انھوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن کو کاٹ دیا جا ئیگا اور کسی کو غیر قانونی پانی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے انھوں نے اہلیان علاقہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔