
سوات(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت لوئر سوات محمد صدیق کی زیر صدارت امانکوٹ میں زعفران کی فصل کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا.
ضلع بونیر سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عدالت خان، اپر سوات سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ عالم ، شانگلہ سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر شعیب سلیم ، ملاکنڈ سے ایگریکلچر آفسر ڈاکٹر شاھد علی،ایس ایم ایس ایگرانومی نجیب اللہ لوئر سوات.
پانچوں اضلاع کے ایگریکلچر افسران ،
فیلڈ اسسٹنٹس اور زعفران کاشت کرنے والے زمینداروں نے شرکت کی.
پروگرام میں زعفران کی کاشت پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی.
تربیتی پروگرام میں زعفران کی ماہر ساجد صدیقی نے زمینداروں سے تفصیل کے ساتھ زعفران کے کاشت پر بات کی اور شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔
زعفران ایک فائدہ مند فصل ہے
زعفران دنیا بھر میں مہنگے ترین کھانوں اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے.
زعفران پہلی بار محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبر پختونخوا کے مدد سے کاشت ہو رہا ہے.
زعفران کی کاشت علاقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کا پراجیکٹ ہے.
زعفران بہت قیمتی فصل ہے جو اللہ کیطرف سے ہمارے لئے تحفہ ہے.
زعفران کی پیداوار کے لیے سوات کے اب ہوا موزون ہے
اس کے بارے میں زمینداروں کو مزید آگاہی کی ضرورت ہے
آخر میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ضلع بونیر ڈاکٹر عدالت خان ،اپر سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ عالم اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لوئر سوات محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زعفران محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے طرف سے زمینداروں کے لیے ایک منافع بخش پراجیکٹ ہیں جو نہایت فائدہ مند فصل ہے زمینداروں کو چاہیے کہ زعفران کی کاشت پر توجہ دیں تاکہ زیادہ فائدہ حاصل کرسکے.
۔۔۔۔۔